وہ عظیم الشان شہر جو کچھ ہی لمحوں میں قبرستان بن گیا
پومپیئ اٹلی کا ایک قدیم شہر ہے جو نیپل کے قریب واقع ہے۔ کسی زمانے میں یہ شہر رومن سلطنت کا تفریحی مرکزہوا کرتا تھا ،یہاں رقص اور گانے کے تہوار ہوتے تھے۔ پوری رومی سلطنت سے لوگ پومپیو اپنی تفریح کی پیاس بجھانے کے لئے آتے تھے۔ یہ ایک عظیم الشان شہر تھا جس میں پلستر شدہ محلات ، خوبصورت باغات اور اینٹوں کی پکی سڑکیں تھیں۔ لیکن کوئی نہیں جانتا کہ ایک دن یہ زندہ شہر جل کر خاک ھوجائے گا-79ADکی ایک رات جب شہر گہری نیندکی آغوش میں تھا ، پہاڑ ویسوویئس نے اپنا قہر اتارا ،یہ پہاڑ سالوں سےاندرہی اندر ابل رہا تھا اور پھر آخرکاراتشفشاں کی صورت میں پٹ پڑا. پہاڑسےگرم ابلتا لاوا نکلا اور جلد ہی پورے شہر کواپنی لپیٹ میں لے لیا. اور یوں صدیوں پرانا شہر چند لمہوں میں قبرستان بن گیا -
No comments:
Post a Comment