1965 میں ایک چھوٹا غربت کا شکار جزیرہ فیڈریشن آف ملائیشیا سے آزاد ہوا۔ محض 18 لاکھ آبادی والے اس چھوٹے سے جزیرے کو اپنی آزادی کے بعد بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ، قدرتی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اس ملک کی آمدنی کا واحد ذریعہ ماہی گیری تھا لیکن اس کے رہنما لی کوآن یو نے اپنے ملک کو ایشین ٹائیگر بنانےکا وعدہ کیا۔ 1970 کی دہائی میں لی کوان یو کی معاشی اصلاحات ، کاروباری اصلاحات ، اور داخلی جمہوریت کی مظبوطی نے اس ننھے نومولود ملک کی تقدیر بدل دی۔ 1980 کی دہائی کے دوران ، اس چھوٹے سے ملک نے اپنی ایئر لائن حاصل کی ، ہائی ٹیک صنعتوں کی طرف رخ کرنا شروع کیا اور اپنی ایک بندرگاہ بنا لی۔ آہستہ آہستہ اس چھوٹے سے ملک کی بندرگاہ تجارت کا مرکز بن گئی اوراس ملک نے اس سے ایک بہت بڑی آمدنی شروع کردی۔ اور اس طرح ایک غریب چھوٹاساملک ایشین ٹائیگر بن گیا۔ یہ ملک کوئی اور نہیں بلک سنگاپور ہے-

No comments:
Post a Comment